پاکستان

حکومت کا چوہدری نثار کے متعلق بڑا فیصلہ آگیا

پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثارکے حوالے سے پالیسی فانئل کردی ہے

پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثارکے حوالے سے پالیسی فانئل کردی ہے، اورکہا ہے کہ چوہدری نثارکو اسمبلی آمد پر اسپیکر چیمبر میں بٹھایا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے ذرائع نے بتایا کہ چوہدری نثارکو پنجاب اسمبلی میں حلف کے بعد ایوان میں خطاب کا موقع دیا جائے گا، اور اگروہ حلف کے بعد ایوان سے خطاب کرنا چاہیں تو رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، بلکہ ان کے حوالے سے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 24 مئی پیر کے روز چوہدری نثار پنجاب اسمبلی میں دو گھنٹے گزارنے کے بعد بغیر حلف اٹھائے ہی راولپنڈی چکری واپس چلے گئے تھے، اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ حکومت ایک آرڈیننس کے ذریعے مجھے ڈی سیٹ کرنے کی کوشش میں ہے،  میں نے ایک ہفتہ قبل حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا اور پنجاب اسمبلی کو لکھ کردیا، لیکن آج کہا گیا کہ اسپیکر اسمبلی موجود نہیں اس لئے حلف نہیں ہوسکتا، جب کہ پینل آف چیئرمین کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں، اور وہ حلف بھی لے سکتے ہیں، پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کے رویے کےخلاف عدالت جائیں گے، اور 2 دن بعد پھرحلف اٹھانے آؤں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.