پاکستان

جسٹس فائزعیسٰی قاضی کےخلاف ایک بارپھرقدم اُٹھا لیا

صدرکی جانب سے درخواستوں کی سماعت دوبارہ کرنے کیلئے نئی درخواست دائرکی گئی

صدرمملکت نےایک بارپھرجسٹس فائزعیسٰی قاضی کےخلاف قدم اُٹھا لیا،صدرمملکت عارف علوی نےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سےپھررجوع کرلیاہے ۔ وزیراعظم ،وزیرقانون ،مشیر داخلہ اورایف بی آرکی جانب سےبھی درخواستیں دائرکی گئیں ہیں ،صدرکی جانب سے درخواستوں کی سماعت دوبارہ کرنے کیلئے نئی درخواست دائرکی گئی ، صدرمملکت نےازخود نوٹس دائرہ اختیارکےتحت آئینی درخواست دائر کی ، 70 صفحات پرمشتمل درخواست میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کوفریق بنایا گیاہے ۔

یاد رہے کہ اپریل میں سپریم کورٹ کے دس رکنی بینچ نے اپنے ہی ایک جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق عدالتی فیصلے پرنظرثانی کی اپیلیں منظور کی تھیں  اورفیڈرل بورڈ آف ریونیوسمیت تمام فورمز پراس سلسلے میں جاری قانونی کارروائی کو کالعدم قرار دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.