پاکستان

چودھری نثارنےپنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارراولپنڈی کے حلقہ پی پی 10 سےکامیاب ہوئےتھےجبکہ وہ قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن ہارگئےتھے

سابق وزیرداخلہ چودھری نثارنےپنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا،قائم مقام سپیکرپنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نےچودھری نثار سے حلف لیا۔ یاد رہےکہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارراولپنڈی کے حلقہ پی پی 10 سےکامیاب ہوئےتھےجبکہ وہ قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن ہارگئےتھے تاہم انہوں نےپنجاب اسمبلی کی نشست پرکامیابی کے باوجود بھی تین سال گزرجانےکےبعد بھی حلف نہیں اٹھایا تھا۔ چوہدری نثارنےچند دن قبل اچانک سیاست میں اینٹری ماری اورنشست پرحلف اٹھانےکا اعلان کیا ، اعلان کے بعد دوروز قبل چوہدری نثار حلف لینے کیلئےصوبائی اسمبلی پہنچےلیکن وہ حلف لینےمیں کامیاب نہیں ہوسکے۔ تاہم آج ایک مرتبہ پھرسےوہ پنجاب اسمبلی پہنچےاپنی سیٹ کا حلف اٹھا لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.