پاکستان

میں معافی چاہتا ہوں کہ مجھے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں چوہدری نثار علی خان کی واپسی؟ شاہد خاقان عباسی نے نیا کٹا کھول دیا

مسلم لیگ ن کے باغی رہنماء چوہدری نثار کی جماعت میں کوئی جگہ نظر نہیں آتی،شہباز شریف ان سے ذاتی حیثیت میں ملے ہو نگے

میں معافی چاہتا ہوں کہ مجھے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں چوہدری نثار علی خان کی واپسی؟ شاہد خاقان عباسی نے نیا کٹا کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چوہدری نثار کو جماعت سے کسی نے نہیں نکالا،وہ خود چھوڑ کر گئے اور جب آپ خود چھوڑ کر جاتے ہو تو پھر جماعت بھی آپ کو چھوڑ دیتی ہے۔میزبان کاشف عباسی نے پوچھا کہ کیا اب چوہدری نثار کی واپسی کا کوئی راستہ نہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ جماعت میں آ کر واپسی کا راستہ ڈھونڈیں،جماعت انہیں ڈھونڈنے نہیں جائے گی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے جماعت میں واپس آنا ہے یا نہیں یہ ان کا فیصلہ ہے لیکن کیا جماعت انہیں لے گی میرے لیے یہ بڑا سوال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میر ا خیال سے جماعت چوہدری نثار کی واپسی قبول نہیں کرے گی،میں معذرت سے کہہ رہا ہوں اور یہ حقیقت ہے،مجھے چوہدری نثار کی جماعت میں جگہ نہیں آتی۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا ہم سب ان کے عشروں کے دوست ہیں جب وہ ہم سے رابطہ نہیں رکھ سکے،میاں صاحب سے رابطہ نہیں رکھ سکے تو اب یہ مشکل ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.