پاکستان

جہانگیر ترین کو این آر او دے دیا گیا، ملکی سیاست میں زلزلہ آگیا، اپوزیشن جماعتوں نے بھی حکمران جماعت کے خلاف نیا پلان بنا لیا

جہانگیر ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض نے دعوی کیا ہے کہ علی ظفر نے اپنی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو بے گناہ قرار دے دیا ہے

جہانگیر ترین کو این آر او دے دیا گیا، ملکی سیاست میں زلزلہ آگیا، اپوزیشن جماعتوں نے بھی حکمران جماعت کے خلاف نیا پلان بنا لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے علی ظفر نے اپنی رپورٹ دے دی ہے کہ جہانگیر ترین بالکل بے گناہ ہیں ان کا کسی قسم کی لین دین میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر علی ظفر کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کے پاس پہنچ گئی ہے، اس رپورٹ کو وزیراعظم کے علم میں لایا جا چکا ہے، یہ ہماری فتح ہے ہم سرخرو ہوگئے ہیں کیونکہ ہمارے گروپ کا مقف کامیاب ہوا ہے۔ راجہ ریاض نے کہا کہ گذشتہ روز رپورٹ آنے کے بعد پہلی میٹنگ ہوئی جس میں تمام ممبران کو خوشخبری دی گئی تھی کہ رپورٹ میں جہانگیر ترین کلیئر ہوگئے ہیں۔ جہانگیر ترین پر کسی قسم کا ہیرپھیر یا شوگر کے حوالے سے کوئی چیز ان کے خلاف سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے بتایا کہ بیرسٹری علی ظفر کی جہانگیر ترین سے متعلق اس رپورٹ پر سب نے خوشی کا اظہار کیا کہ ہم سب سرخرو ہوگئے ہیں۔ راجہ ریاض نے کہا کہ ہم عدالتوں میں بھی جائیں گے اور لوگ دیکھیں گے کہ عدالتوں میں ایف آئی اے کو شرمندگی ہوگی اور اسے پیچھے ہٹنا پڑے گا، اس کا نیچرل فائدہ ہمیں ہوگا، ہم اخلاقی طور پر فتح حاصل کرچکے ہیں، جہانگیر ترین کے خلاف جو لوگ سازش کررہے تھے وہ اب شرمندہ ہیں۔

راجہ ریاض نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے بھی ہمیں یقین دلایا ہے کہ جو کچھ ہوا وہ آئندہ نہیں ہوگا، انہوں نے ہمارے گروپ کے لیے ایک افسر کو بھی مقرر کیا ہے۔ راجہ ریاض نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ ہمارا گروپ قائم رہے گا، ہم ہر مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ گروپ 2023 تک رہے گا، ہر مسئلے پر حکومت کو احساس دلائیں گے کہ کیا غلط ہورہا ہے، ہم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ہم پی ٹی آئی میں رہیں گے کہیں اور نہیں جارہے، کل کی میٹنگ ہمارا جشن تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.