پاکستان

اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر یہ کام نہیں ہوسکتا اگر ایسا کیا تو پھر ہم یہ نقصان اٹھائیں گے؟ شاہد خاقان عباسی نے قومی سیاست کی حقیقت بیان کر دی

کہ تحریک عدم اعتماد اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی اور اس طرح حکومت تبدیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے

اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر یہ کام نہیں ہوسکتا اگر ایسا کیا تو پھر ہم یہ نقصان اٹھائیں گے؟ شاہد خاقان عباسی نے قومی سیاست کی حقیقت بیان کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد اسٹیبلشمنٹ کی حمایت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اور اس طرح حکومت تبدیل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ زندگی کا اصول ہے جو اعتماد توڑتا ہے اسے ہی معافی مانگنا ہوتی ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ان کی، شہباز شریف کی اور مولانا فضل الرحمان کی خواہش ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں شامل ہو مگر پیپلز پارٹی نے اعتماد توڑا ہے اور جب تک اعتماد بحال نہیں ہوگا پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی جگہ نہیں ہوگی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی یہ کہتے ہیں کہ ہم دست بستہ پیش ہوں، ان کے الفاظ ایسے تھے جیسے وہ بادشاہ سلامت ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم شاہد خاقان عباسی کی لونڈی نہیں، مسلم لیگ ن لندن چیپٹر کی خواہش ہے کہ عمران خان کی حکومت نہ گرائی جائے۔ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بھی پی ڈی ایم کے سربراہ کا کردار نہیں نبھا سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.