پاکستان

عمران خان کو پنجاب کے محاذ پر پسپائی کا سامنا، ڈوریاں ہلنے لگی ہیں؟ آنے والے دنوں میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ پی ٹی آئی کے ہوش اڑا دینے والی خبر سامنے آگئی

فیصلہ بہرحال انہوں نے ہی کرنا ہے کہ بات کس سے کی جائے ڈوریاں ہلانے والوں سے یا جو ڈوریاں ان سے مل رہی ہیں

عمران خان کو پنجاب کے محاذ پر پسپائی کا سامنا، ڈوریاں ہلنے لگی ہیں؟ آنے والے دنوں میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ پی ٹی آئی کے ہوش اڑا دینے والی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کا سیاسی معرکہ وزیر اعظم عمران خان کے لئے مشکل ہوتا جارہا ہے۔ فیصلہ بہرحال انہوں نے ہی کرنا ہے کہ بات کس سے کی جائے ڈوریاں ہلانے والوں سے یا جو ڈوریاں ہل رہی ہیں ان سے۔سیاسی طور پر شاید آج عمران خان صاحب کو جتنی ماضی کے قابل اعتماد ساتھی جہانگیر خان ترین کی ضرورت ہے وہ 2018 میں بھی نہیں تھی حالانکہ اس وقت بھی ترین نے الیکشن سے لے کر حکومت بنوانے تک اہم کردار ادا کیاتھا، KPکے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے ساتھ مل کر۔ مگر اس وقت اندرون خانہ خٹک صاحب کی ہمدردیاں ترین کے ساتھ ہیں کیونکہ ان کے ساتھ بھی وزیر اعظم نے بہت اچھا نہیں کیا۔2018 میں عمران خان اور پی ٹی آئی کو بڑی تعداد میں ان لوگوں نے ووٹ دیا جو ایک تیسرے آپشن کو آزمانا چاہتے تھے۔ وہ اپنے زمانے کے کرکٹ ہیرو، سوشل ورکر، اور اپنی ایمانداری کے حوالے سے مشہور نئے سیاسی رہنما کو دیکھنا چاہتے تھے۔ مگر 2023 کے الیکشن میں وہ اس حکومت کی کارکردگی، گورننس اور اپنے منشور پر عمل درآمد یا عدم عمل درآمد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.