پاکستان

گیس لیکج سے دھماکا؛بچہ اور ایک شخص ہلاک

کراچی کے علاقہ لیاقت آباد میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک بچہ اور مرد جاں بحق جب کہ 4 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق لیاقت آباد 9 نمبر پر 5 منزلہ رہائشی عمارت کے پانچویں فلور پر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گھر کی چھت گرنے سے رہائشی افراد اور راہ گیر سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں  خاتون، مرد اور بچے شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 سالہ عبدالہادی اور 30 سالہ آصف دوران علاج جاں بحق ہوگئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زور دار دھماکے کی آواز آئی تھی جس کے بعد ملبہ گرا۔

ڈی سی سینٹرل کے مطابق گھر میں اے سی کا کام ہورہا تھا جس سے حادثہ رونما ہوا، گیس لیکج کی وجہ سے دھماکا ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.