پاکستان

تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ اتنا کم رہ گیا کہ۔۔۔

تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا۔

ترجمان انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1400 فٹ ہے۔

ڈیموں میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 7 لاکھ 32 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 71 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔منگلا میں پانی کا ذخیرہ 4 لاکھ 89 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 63 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔دوسری جانب دریائے سندھ میں پانی کی قلت بڑھنے لگی ہے، سکھر بیراج انتظامیہ  نے کاشت کاروں کو یکم جون تک چاول کی فصل کاشت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

حکام کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی قلت 39 فیصد اور سکھر بیراج پر 36 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.