پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب کارڈیالوجی میں ماہانہ کتنی کرپشن ہو رہی ہے؟ مسلم لیگ ن نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوڑ دیا

دل کے مریضوں کو دوائی کم دینے کے بعدکھاتوں میں مکمل دوائی جاری کرنے کا اندراج کردیا جاتا ہے‘ دو ہزار مریض ادویات سے محروم رہنے لگے

پنجاب کارڈیالوجی میں ماہانہ کتنی کرپشن ہو رہی ہے؟ مسلم لیگ ن نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوڑ دیاجس کے بعد ان کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔

مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی)ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات میں خوردبرد پر اظہار تشویش کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔ ن لیگی رکن اسمبلی حناپرویز بٹ نے اسمبلی میں جمع کرائی جانیوالی قراردادمیں کہاہے کہ یہ ایوان پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال میں جان بچانے والی میں خوردبرد پر تشویش کا اظہار کرتا ہے،دل کے مریضوں کو دی جانے والی ادویات میں مبینہ طور پر ماہانہ پانچ کروڑ کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے،دل کے مریضوں کو دوائی کم دینے کے بعدکھاتوں میں مکمل دوائی جاری کرنے کا اندراج کردیا جاتا ہے۔روزانہ دو ہزار مریض دو سے تین اقسام کی زندگی بچانے والی ادویات سے محروم رہنے لگے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.