پاکستان

پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر مسلم لیگ ن کو اعتراض تو نہیں لیکن پھر بھی ………………؟ رانا ثناء اللہ نے شہباز شریف کا مؤقف واضح کر دیا

مریم نوازکا ایک لفظ بھی پارٹی سے باہر نہیں ہے جب کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے پر سب سے زیادہ پہرہ دیاہے

پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر مسلم لیگ ن کو اعتراض تو نہیں لیکن پھر بھی ………………؟ رانا ثناء اللہ نے شہباز شریف کا مؤقف واضح کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا اثنااللہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر ہمیں اعتراض نہیں ہوگا۔ ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہوں کی اکثریت کہتی ہے شوکاز واپس لو تو واپس لیلیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کوپی ڈی ایم میں واپس لانیکا فیصلہ شہباز شریف نے نہیں کرنا۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اگر پی ڈی ایم پیپلزپارٹی کو واپس لانیکافیصلہ کریگی تو (ن)لیگ کو اعتراض نہیں ہوگا۔ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ مریم نوازکا ایک لفظ بھی پارٹی سے باہر نہیں ہے جب کہ شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے پر سب سے زیادہ پہرہ دیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.