پاکستان

پیپلز پارٹی پاکستان ڈیمو کریٹک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا بہت احترام کرتی ہے مگر؟ بلاول بھٹو زرداری نے صاف صاف بتا دیا

ہم مریم یا میاں نواز شریف کو جوابدہ نہیں ہیں، ہم پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو جوابدہ ہیں: بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی پاکستان ڈیمو کریٹک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا بہت احترام کرتی ہے مگر؟ بلاول بھٹو زرداری نے صاف صاف بتا دیا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ حزب اختلاف کے اتحاد میں پیپلز پارٹی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے جب تک کہ اس نے اس اعتماد کو بحال نہیں کیا جو انہوں نے توڑا تھا، پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی سے شوکاز نوٹس کے ذریعے جواب طلب کیا تھا جس کے بلاول نے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے تھے، ہم نے جواب طلب کیا تھا، شوکاز نوٹس کے پھٹے ہوئے ٹکڑوں کو جوڑیں، اسے پڑھیں اور ہمیں وہ وضاحت دیں جس کا ہم نے مطالبہ کیا تھا جبکہ اس کے جواب میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے شوکاز نوٹس پھاڑ دیا ہے اور پی ڈی ایم کے بارے میں ان کے مقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مریم یا میاں نواز شریف کو جوابدہ نہیں ہیں، ہم پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو جوابدہ ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ اصل خوشی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ مل کر سیاست کرنے میں ہے۔

بلاول نے کہا کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اور مسلم لیگ (ن)کے صدر تھے، اس طرح پیپلز پارٹی ان کے مقف اور بیانات کو مسلم لیگ (ن)کی باضابطہ پالیسی سمجھتی ہے اور اسی کے مطابق سیاست کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا احترام کرتی ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان اچھے تعلقات اور رابطے تھے لیکن پیپلز پارٹی اپنے نظریے، اصولوں اور احترام کے ساتھ سیاست کرتی ہے اور ہم اپنے مقف کو تبدیل نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.