پاکستان

"سندھ حکومت ڈاکوؤں کے سامنے بے بس”۔۔۔ عوام سے مدد مانگ لی

سندھ میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا ہے۔

ملزمان کی گرفتاری یا اطلاع دینے پرمجموعی طور پر 2 کروڑ 60لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 27خطرناک ملزمان سندھ کےکچے کے علاقوں میں جرائم کی بڑی وارداتوں میں ملوث ہیں، اغوا برائے تاوان،قتل اور ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق بدنام زمانہ ملزمان واجد کندرانی،بدر عرف بدرو ڈاہانی کےسرکی قیمت دس 10لاکھ روپے واشو عرف سورہیہ کےسر کی قیمت 15لاکھ مقرر کی گئی ہے۔علی سبزوئی کےسرکی قیمت دس لاکھ اور بیلوبنگلانی کی گرفتاری پر 30لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.