پاکستان

کاشانہ ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ نے پولیس افسر کے منہ پر تھپڑ جڑ دیا

لاہور: کاشانہ ہوم کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے ڈی ایس پی سکیورٹی کو تھپڑ مار دیا۔

 افشاں لطیف وزیراعظم کا پورٹریٹ پکڑے سی پی او کے باہر احتجاج کر رہی تھیں اور اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ آئی جی آفس کے باہر احتجاج کرنے پر ڈی ایس پی سکیورٹی زاہد نے افشاں لطیف کو روکا تو خاتون نے انہیں تھپڑ ماردیا۔بعد ازاں ڈی ایس پی نے بھی خاتون کو دھکا دیا تاہم قریب کھڑے اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کرادیا، تلخ کلامی کے دوران خاتون پولیس اہلکاروں کو برا بھلا کہتی رہی۔

کاشانہ ہوم کی سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کچھ عرصہ قبل صوبائی وزیر سماجی بہبود پر لاوارث بچیوں کی زبردستی شادی کرانے کا الزام عائد کیا تھا، انکوائری کے بعد خاتون کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے تھے، اس دن سے افشاں لطیف وزیراعظم عمران خان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.