پاکستان

 او لیول امتحانات کب شروع ہوں گے؟شفقت محمود نے بتا دیا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ او لیول امتحانات 26 جولائی سے شروع کرنے کیلئے برٹش کونس کو این او سی جاری کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ ہم نے آج برٹش کونسل کو این او سی جاری کردیا ہے جس کے تحت  26 جولائی سے 6 اگست تک او لیول کے خصوصی امتحانات منعقد کیے جاسکیں گے۔وزیر تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ اس سے او لیول کے طلبا کو ستمبر سے اے لیول یا ایف اے/ ایف ایس سی کی کلاسز شروع کرنے میں آسانی ہوگی۔

شفقت محمود نے کہا ہے کہ جولائی میں اس قسم کے امتحان کی مثال نہیں ملتی اور مجھے خوشی ہے کہ کیمبرج اس کا اہتمام کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.