پاکستان

جعلی دستاویزات پر مسافروں کا پاکستان آنے کا انکشاف، سب حیران

کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کو پاکستان لانے کے لیے استثنیٰ کی اصل دستاویزات پر فلائٹ میں سوار کیا جائے

جعلی دستاویزات پر مسافروں کا پاکستان آنے کا انکشاف، سب حیران‘ کیٹگری سی ممالک سے کچھ افراد کے جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے کی کوششوں کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کی جانب سے تمام ائیرلائنز کو انتباہی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کیٹگری سی ممالک کے مسافروں کو پاکستان لانے کے لیے استثنیٰ کی اصل دستاویزات پر فلائٹ میں سوار کیا جائے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کچھ مسافروں نے جعلی استثنیٰ دستاویزات کے ذریعے پاکستان آنے کی کوشش کی۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ ٹیمپرڈ اور جعلی استثنیٰ والی دستاویزات پر سفر کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.