پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پیپلز پارٹی کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں کب اور کیسے شامل کیا جائے گا؟ شاہد خاقان عباسی نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

پیپلز پارٹی جب تک اعتماد بحال نہیں کرتی اس کی پی ڈی ایم میں کوئی جگہ نہیں، اتحاد میں اعتماد نہ ہوتو راستے جدا ہو جاتے ہیں

پیپلز پارٹی کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں کب اور کیسے شامل کیا جائے گا؟ شاہد خاقان عباسی نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اعتماد اور اتحاد توڑنے والی پیپلز پارٹی کو کرسی مبارک ہو۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت اور نیب 3 سالوں میں ن لیگ پر ایک بھی الزام ثابت نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے معمولی کرسی کی خاطر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا اعتماد اور حلف توڑا، اعتماد اور اتحاد توڑنے والی پیپلز پارٹی کو کرسی مبارک ہو۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی جب تک اعتماد بحال نہیں کرتی اس کی پی ڈی ایم میں کوئی جگہ نہیں، اتحاد میں اعتماد نہ ہوتو راستے جدا ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.