پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومتی وزیر اسد عمر بھی احتساب بیورو(نیب)کے خلاف بھڑک اٹھے، ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں نیب کو رکاوٹ قرار دیدیا، اپوزیشن رہنماء بھی حیران رہ گئے

نیب کے خوف سے سرمایہ کاری رکی ہوئی ہے، نیب سے سرکاری افسران اور کاروباری افراد کو تحفظ دینے کیلئے قانون لائیں گے

حکومتی وزیر اسد عمر بھی احتساب بیورو(نیب)کے خلاف بھڑک اٹھے، ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں نیب کو رکاوٹ قرار دیدیا، اپوزیشن رہنماء بھی حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اگلے سال کے سالانہ پلان اور ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی گئی، اگلے سال شرح نمو کا تخمینہ 4 اعشاریہ 8 فیصد ہے، اس سال 2004 کے بعد معیشت میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، گزشتہ سال کپاس کی فصل بہت بری طرح متاثر ہوئی، اس سال کپاس کیلئے بہتر بیج فراہمی کے اقدامات کیے ہیں اور عالمی منڈی میں کپاس کی قیمت بہتر ہے، ساڑھے دس ملین کپاس کی بیل اگلے سال کا تخمینہ ہے، پولٹری کی صنعت کورونا بندشوں کے باعث شدید متاثر ہوئی، پولٹری اگلے سال نارمل ہوگا۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ انڈسٹریل پیکج کا بہت اچھا رسپانس ملا، بجلی کی صنعتی کھپت میں 15 فیصد اضافہ ہوا، گیس کی ڈرلنگ ایکٹویٹی جاری رہے گی، کوئلے کی پروڈکشن میں بھی اگلے سال اضافہ نظر آئے گا، کنسٹرکشن سیکٹر میں اضافہ ہوگا، ایکسپورٹ اگلے سال بڑھے گی، اس سال 25.2 ارب اور اگلے سال 26.8 ار ب ڈالر کا تخمینہ ہے، جب تک ایکسپورٹ نہ بڑھے تو مستحکم ترقی نہیں کر سکتے، اگلے سال 31.3 ارب ڈالر ترسیلات زر رہیں گی، اس سال آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں اب تک 46 فیصد اضافہ ہے، پی ایس ڈی پی اس سال ساڑھے 6 سو ارب تک اگلے سال 900 ارب تک رکھا جائے گا، ڈھائی سو ارب صرف پی ایس ڈی پی میں اضافہ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.