پاکستان

پاکستان اور مصر کے درمیان مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز، افتتاحی تقریب قاہرہ میں ہوئی

مشق میں شامل ٹروپس آپریشنل ڈرل اور مستقبل کے جنگی ماحول سے نمٹنے کے طریقوں کا تبادلہ کریں گے‘ آئی ایس پی آر

پاکستان اور مصر کی افواج کے درمیان مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے اور یہ مشق اسکائی گارڈ کی افتتاحی تقریب مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق دو ہفتوں پر محیط مشق کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کافروغ ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشق میں شامل ٹروپس آپریشنل ڈرل اور مستقبل کے جنگی ماحول سے نمٹنے کے طریقوں کا تبادلہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور مصر کے ائیرڈیفنس پہلی بار مشق کا حصہ بن رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ مصر کے چیف آف ائیر ڈیفنس نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.