پاکستان

آرمی چیف جنرل قمر جاوبد باجوہ سے امریکی ناظم امور کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے حوالے سے امور پر بھی گفتگو کی گئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل میں پیش رفت اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر)کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے حوالے سے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک، امریکا تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی، امریکی ناظم الامور نے خطے، خصوصا افغان امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.