پاکستان

"ویکسین لگوانے کے بعد 2 سال میں موت کی افواہ”۔۔۔حکومت بھی بول پڑی

وفاقی وزارت صحت نے کورونا ویکسین لگوانے سے 2 سال میں موت کی افواہ پر وضاحت جاری کردی۔

گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر ایک خبر کا تراشہ وائرل ہورہا ہے جو فرانسیسی نوبل انعام یافتہ سائنسدان سے منسوب کیا گیا ہے۔خبر میں دعویٰ کیا گیا  ہے کہ ’کورونا ویکسین لگوانے والے افراد 2 سال میں مرجائیں گے‘۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت صحت نے وضاحت جاری کردی ہے اور اس خبر کو من گھڑت قرار دیا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق نوبل انعام یافتہ سائنسدان نے اپنے انٹرویو میں ایسی کوئی بات نہیں کی ہے کہ ویکسین لگوانے والے 2 سال میں مرجائیں گے۔وزارت کا کہنا ہے کہ تمام ویکسین تحقیق اور ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزر کر عام عوام تک پہنچتی ہیں۔وزارت صحت کے مطابق کوئی سائنسی تحقیق یہ ثابت نہیں کرتی کہ ویکسین لگوانے سے دو سال بعد موت واقع ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.