پاکستان

پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ 

اجلاس (ن) لیگ کی میزبانی اور مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت ہوگا۔پی ڈی ایم کے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی سے متعلق معاملات پر غور ہوگا۔

مولانا فضل الرحمٰن کے عشائیے میں شرکت کے بعد بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مشاورت سے فیصلے ہوں گے۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہر ایک کو ان غلطیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے جو ان سے سرزد ہوئیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جن کو قوم پر مسلط کیا گیا وہ نااہل ثابت ہوئے، اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے، دینی مدارس پر بھی نقب لگا کر نئے بورڈ متعارف کرا دیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.