پاکستان

نواز،مریم،صفدرکی اپیلوں پرسماعت کا حکم نامہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے حکم نامہ جاری کیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نےمسلم لیگ نون کےقائد اورسابق وزیرِاعظم میاں نوازشریف،ان کی صاحبزادی مریم نوازاورداماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے حکم نامہ جاری کیا۔ کمرہ عدالت میں موجود ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑعدالتی ہدایت پرروسٹرم پرآئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ عدالت نے نوازشریف کے اشتہاری ہونے کے بعد ان کی اپیلوں سے متعلق پوچھا، عدالت نے پوچھا کہ نوازشریف کی عدم موجودگی میں اپیلیں کیسے آگے بڑھائی جائیں، اعظم نذیر تارڑ ن ابتدائی طورپر 2 قسم کے دلائل عدالت کےسامنے رکھے۔

عدالتِ عالیہ نے حکم نامے میں کہا کہ اعظم نذیر نے استدعا کی کہ نواز شریف کی اپیل عدم پیروی پر یا مسترد یا التواء میں رکھی جائے، اعظم نذیر نے کہا کہ مستقبل میں نواز شریف سرنڈر کرنے کے بعد اپنی اپیل بحال کرا سکتے ہیں، اعظم نذیر نے عدالتی مثالیں پیش کرنے کے لیے عدالت سے وقت مانگا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم نامے میں مزید کہا کہ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ نواز شریف کی اپیل مسترد کی جائے، نیب نے دلائل میں کہا کہ نواز شریف کی اپیل میرٹ پر مسترد کی جائے۔

عدالتِ عالیہ نے نیب پراسیکیوٹر کی عدالتی نظیروں کو مدِنظر رکھ کر عدالتی معاونت کے لیے مہلت کی استدعا منظور کر لی۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اپیلوں پر سماعت 9 جون کو ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.