پاکستان

پیپلز پارٹی کو نو سیاسی جماعتوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنا ہی ہوں گے اور یہ کام بھی کرنا ہوگا ورنہ …………؟ مولانا فضل الرحمن نے واضح کر دیا

ایک پارٹی کو نو جماعتوں کے سامنے سرنڈر ہونا چاہیے، یہ نہیں ہوگا کہ ہم عقلمند ہیں اور باقی بے وقوف ہیں: سربراہ پی ڈی ایم

پیپلز پارٹی کو نو سیاسی جماعتوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنا ہی ہوں گے اور یہ کام بھی کرنا ہوگا ورنہ …………؟ مولانا فضل الرحمن نے واضح کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایک پارٹی کو نو جماعتوں کے سامنے سرنڈر ہونا چاہیے، یہ نہیں ہوگا کہ ہم عقلمند ہیں اور باقی بے وقوف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو سلیکٹ کرکے قوم پر مسلط کیا گیا،بدقسمتی ہے کہ قوم پر مسلط لوگ نااہل ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت اداروں کو تباہ کر رہی ہے، سب کو ملک کے مستقبل کے لیے سوچنا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہتھیار پاکستان کے عوام ہیں، ہم نے عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشو تھا کہ اداروں کی اصلاح کی جائے،میں پہلے ہی کہتا تھا یہ لوگ نیک نیت نہیں ہیں، بند کمروں کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.