پاکستان

مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ تاحال نہ بجھ سکی، تمام ہائیکنگ ٹریلز عوام کیلئے بند

گزشتہ روز مارگلہ پہاڑیوں پر تین مقامات پر آگ لگی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے بہت زیادہ پھیل گئی، آگ لگنے سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر تین مقامات پر لگی آگ اب تک بجھائی نہ جا سکی جس کی وجہ سے تمام ہائیکنگ ٹریلز کو عوام کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مارگلہ پہاڑیوں پر تین مقامات پر آگ لگی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی تھی تاہم اب تک لگی آگ نہیں بجھائی جاسکی ہے۔ وائلڈ لائف اور کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)ماحولیاتی ونگ کی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ تمام ہائیکنگ ٹریلز کو عوام کیلئے بند کردیا گیا۔ ترجمان سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ پہاڑوں میں آگ قدرتی طور پر لگی، آگ لگنے سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.