پاکستان

پیپلزپارٹی اوراے این پی کی اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سےچھٹی

صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں دونوں جماعتوں سے متعلق مشاورت نہیں ہوئی

پیپلزپارٹی اوراے این پی کی اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سےچھٹی،کھوج نیوزذرائع کےمطابق پی ڈی ایم نےپیپلزپارٹی اوراے این پی کو اپوزیشن اتحاد سے الگ کردیا، صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں دونوں جماعتوں سے متعلق مشاورت نہیں ہوئی، مطلب وہ ہمارے ساتھ نہیں اس لیے غور نہیں کیا گیا، وہ واپس آنا چاہیں تو ان کے پاس مہلت ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا، اجلاس میں جماعتوں کے سربراہان شریک ہوئے، نوازشریف، اخترمینگل ودیگر سربراہان ویڈیولنک پر موجود تھے۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خطے کی صورتحال تشویشناک ہوتی چلی جارہی ہے۔ کیونکہ ہماری حکومت عوامی منتخب حکومت نہیں ہے، جس حکومت کو عوامی تائید حاصل نہ ہو، وہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، پی ڈی ایم نے مطالبہ کیا کہ افغانستان اور خطے کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔

دفاعی یا خارجہ پالیسی پر ان کیمرہ اجلاس میں متعلقہ ادارے عوام کو حقائق سے آگاہ کریں۔ افغانستان میں دوحہ معاہدہ اور بعد کی پیشرفت ، نئی امریکی انتظامیہ کی ترجیحات پر آگاہ کیا جائے۔ان افواہوں پر کہ پاکستان امریکی طیاروں کو ایئربیسز مہیا کرے گی، اس سے پاکستان پر تعزیراتی اور سیاسی اثرات مرتب ہوں گے، افغانستان کی مزاحمتی قوت کے ردعمل میں پاکستان کن مشکلات سیت دوچار ہوسکتا ہے؟ اس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.