پاکستان

مزاحمت ہوگی توہی مفاہمت ہوگی، مریم نواز ڈٹ گئیں

ن لیگی نائب صدر نےصحافی کو جواب دیتےہوئےکہا کہ مزاحمت ہوگی تو ہی مفاہمت ہوگی، ’پاور ٹاکس ٹو پاور‘، یاد رکھیں پاور کمزور سے بات نہیں کرتی

مزاحمت ہوگی توہی مفاہمت ہوگی، مریم نواز ڈٹ گئیں،سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازنے اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگوکے دوران مریم نوازسےصحافی نےسوال کیا کہ مسلم لیگ (ن) مفاہمت کی سیاست کرے گی یا مزاحمت کی؟ ن لیگی نائب صدرنےصحافی کو جواب دیتےہوئےکہا کہ اگرمزاحمت ہوگی توہی مفاہمت ہوگی،’پاوٹاکس ٹوپاور‘، یاد رکھیں پاورکمزورسےبات نہیں کرتی۔ انہوں نےکہا کہ جہاں آپ نےکمزوری دکھائی دشمن حملہ آورہوگا، کوئی بھی چیزٹرے میں رکھ کرنہیں ملتی،آپ کواپنا حق لڑکراورچھین کرلینا پڑتا ہے۔

مریم نوازنےمزید کہا کہ آج ملک میں میڈیا نمائندگان اورججزپرحملےہورہےہیں،جب سچ بولنےاورسچ لکھنےپرسزا دی جائےتودل دکھتا ہے۔ اپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی کےحوالے سےکہا کہ وہ اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں،اس لیےاب وہ میرا ہدف بھی نہیں، باربارپی پی سےمتعلق سوال میں نہ الجھایا جائے۔ انہوں نےکہا کہ پیپلزپارٹی شہبازشریف کواپوزیشن لیڈرمانتی ہے،پی ڈی ایم کی اپنی اورپارلیمنٹ کی اپنی حکمت عملی ہے،اپوزیشن اتحاد مکمل طورپرآزادانہ کردارادا کرے گا۔ مریم نوازنےیہ بھی کہا کہ بطوراپوزیشن لیڈرشہبازشریف اپنی ذمے داریوں سے واقف ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.