پاکستان

آزاد کشمیر کےانتخابات،وزیراعظم عمران خان میدان میں آگئے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےآزاد کشمیرانتخابات کیلئےپارٹی امیدواروں کےناموں کی منظوری دیدی

آزاد کشمیر کےانتخابات،وزیراعظم عمران خان میدان میں آگئے، وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےآزاد کشمیرانتخابات کیلئےپارٹی امیدواروں کےناموں کی منظوری دیدی ۔ کھوج نیوزکے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پرٹویٹ کرتےہوئےوفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نےکہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےآزاد کشمیراسمبلی کے آئندہ انتخابات کیلئےامیدواروں کےناموں کی منظوری دی ہےجبکہ کچھ نشستوں پرامیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔انہوں نےبتایاکہ آزاد کشمیرکی 45 نشستوں کیلئے 300 امیدواروں نےٹکٹ کےحصول کیلئےدرخواست دی تھی،

جن میں سے اظہرصدیق،سلطان محمود چوہدری،چوہدری انوارالحق ،سردار تنویرالیاس خان،سردارعرزش سودیزئی،سردار گل خاندان سردار تبارک علی ،خواجہ فاروق احمد ،راجہ محمدمنصورخان ،دیوان علی خان چغتائی،مقبول احمد ،محمد اکمل سرگالا، نازیہ نیاز، غلام محی الدین دیوان ، جاوید بٹ ،عبدالماجد خان ،ظفرانور، چوہدری ارشاد حسین،علی شان سونی ، ظفر اقبال ملک ، شوکت فرید، میجر(ر)محمد لطیف خلیق، سردارعبدالقیوم نیازی ، سردارمحمد صغیر چغتائی،فہیم اختر،میاں شفیق،چوہدری شہزاد، محمد راشد، ریاض احمد ،حافظ حامد رضا ، محمد اکبر چوہدری،محمدسلیم بٹ،محمدعاصم شریف کے ناموں کی منظوری دیدی گئی ہےجبکہ باقی ناموں کا اعلان بعدمیں متوقع ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.