پاکستان

معیشت کو‏ پاؤں پر کھڑا کرنےمیں کس کا کردار ہے؟وزیراطلاعات بول پڑے

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ معیشت اوپر جا رہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے

وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ معیشت اوپر جا رہی ہے اور عام آدمی کی حالت بدل رہی ہے، اس وقت پاکستان کی مارکیٹ دنیا کی بہترین مارکیٹ ہے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری کیئے گئے اپنے ایک بیان میں گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی، نون لیگ نے معیشت کا جوحشرکیا اس سے معاشی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا، طویل انتظار کے بعد معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزارارب روپےسےزیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا، بیرونِ ملک پاکستانیوں نےمعیشت کو‏ پاؤں پر کھڑا کرنےمیں بھرپورحصہ ڈالا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک ہزارارب روپے پاکستان بھیجے، گندم، چاول، گنا اور مکئی کی تاریخی پیداوارہوئی، زرعی معیشت میں 1100 ارب روپیہ منتقل ہوا،کسانوں کی قوتِ خرید میں بھرپوراضافہ ہوا ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہہے کہ ٹریکٹر 64 فیصد زیادہ فروخت ہوئے، کھاد اور زرعی ادویات کے استعمال میں اضافہ ہوا، ‏اسٹاک مارکیٹ نے 27 مئی کو 2.21 ارب شیئرز کی خرید و فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے بیان میں سوال اٹھایا کہ اپوزیشن احتجاج کی کال کیوں دے رہی ہے؟ ایسی سیاست کا فائدہ کس کو ہوگا؟

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.