پاکستان

حکومت کی معاشی کارکردگی،شہبازشریف نے اڑان بھرلی

لیگی صدرنےکہا کہ حکومت جھوٹ سےاعدادوشماربدل سکتی ہےلیکن زمینی معاشی حقائق کوبدلا نہیں جاسکتا

حکومت کی معاشی کارکردگی،شہبازشریف نے اڑان بھرلی، مسلم لیگ (ن) کےصدراورقائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہبازشریف نےاکنامک ایڈوائزری کونسل کوحکومتی معاشی کارکردگی بےنقاب کرنےکی ہدایت کرتےہوئےکہا ہےکہ کونسل بجٹ کومنظورہونےسےروکنےکےلئےحکمت عملی کا جائزہ لے۔ کھوج نیوزکےمطابق شہبازشریف کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےمطالبات کوبجٹ کا نام دے کرعوام پرمسلط نہیں ہونےدیں گے، مہنگائی،بےروزگاری اورمعاشی زبوں حالی سےعوام کودرپیش سنگین مشکلات اجاگرکیےجائیں گے۔ لیگی صدرنےکہا کہ حکومت جھوٹ سےاعدادوشماربدل سکتی ہےلیکن زمینی معاشی حقائق کوبدلا نہیں جاسکتا،بجلی، گیس،ادویات،علاج،تعلیم اور اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافےکےحقائق کوبھی اجاگرکیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.