پاکستان

"مجھے گرفتار کریں”۔۔۔رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان تھانے پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان گرفتاری دینے تھانہ ریس کورس لاہور پہنچ گئے۔

رکن پنجاب اسمبلی نزیرچوہان ریلی کے ہمراہ تھانہ ریس کورس پہنچے اور گرفتار کرنے کی پیشکش کی جس پر انچارج انویسٹی گیشن  نے گرفتار کرنے سے انکار کردیا۔ انچارج انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ گرفتاری کیلئے  پہلے اسپیکر سے اجازت لیں گے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں نذیر چوہان کا کہنا تھاکہ شہزاد اکبر کے خلاف جو الفاظ بولے ان پر آج بھی قائم ہوں، انہوں نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ میرے پاس شہزاد اکبرکے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

رکن صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ اپنے آس پاس بیٹھے چاپلوسوں کو پہچانیں، شہزاد اکبر کو فوری عہدے سے ہٹائیں۔

نزیر چوہان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا حصہ ہوں اور رہوں گا جبکہ خامیوں کی نشان دہی کرتا رہوں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.