پاکستان

کویت نے دس سال بعد پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کویت کے وزیراعظم شیخ صباح خالد الحامد الصباح نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی، اس دو طرفہ ملاقات میں پاکستانی شہریوں کے لیے 2011 سے بند کویتی ویزے کی بحالی پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ 

ملاقات میں کویت کے وزیرداخلہ اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے، کویتی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات میں اہم معاملات پرفیصلے بھی کیے گئے۔ کویت نے پاکستانی شہریوں کے لیے 2011 سے بند فیملی اور بزنس ویزے فوری بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پاکستانی ورکرز کو بھی معاہدے کے مطابق کویتی ویزے جاری کیے جائیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان انتہائی دیرینہ تعلقات ہیں۔ باہمی تعلقات کی بنیاد باہمی بھائی چارہ اور محبت ہے۔ تمام پاکستانی کویت کو اپنا دوسرا گھرسمجھتے ہیں۔ پاکستانی خاندانوں اور کاروباری طبقے کو کویتی ویزا بندش سے بے پناہ مسائل درپیش تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی لیبر کا کویت کی اولین ترقی میں بہت اہم کردار ہے۔ ورکرز ویزا بحال ہونے سے پاکستانیوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔  اور کاروباری ویزے  بحال  ہونے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.