پاکستان

"تاریخ پرتاریخ”۔۔۔جہانگیر ترین نے انصاف کا مطالبہ کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا بہت دن گزر گئے اب انصاف مل جانا چاہیے، ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے انصاف کیا جائے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے بتایا کہ قیاس آرائیاں ہیں کہ علی ظفر نے زبانی رپورٹ دے دی ہے، یہ بھی قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ رپورٹ میرے لیے مثبت ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ علی ظفر نے جو کہا ہے وہ بات منظر عام پرآنی چاہیے، ہمیں کچھ ایسی باتیں بھی معلوم ہیں جو میڈیا کو نہیں بتاسکتے، اب انصاف مل جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر پیشی پر نئی تاریخ مل جاتی ہے۔جہانگیر ترین نے بتایا کہ عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو تفتیش کے لئے مقرر کیا تھا اور انہوں نے بہت محنت کرکے تفتیش کو مکمل کرلیا،امید تھی رپورٹ منظر عام پر آجائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.