پاکستان

شوگر اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کیس؛سماعت 11 جون تک ملتوی

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف شوگر اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کیسز کی سیشن عدالت اور بینکنگ کورٹ میں سماعت 11 جون تک ملتوی کر دی۔

جہانگیر ترین کی عدالت پیشی سے قبل ترین گروپ کے ارکان ملک نعمان لنگڑیال،راجہ ریاض ،چوہدری زوار حسین و دیگر ارکان جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ہم خیال گروپ کا اجلاس بھی ہوا۔

سیشن عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران جج نے ایف آئی اے سے سوال کیا کہ پچھلے 15 دن میں آپ نے کیا پیش رفت کی ہے؟ پراسیکیوٹرنے بتایا کہ ایک تفتیشی افسر کا ٹرانسفر ہوگیا ہے۔

جج سیشن عدالت نے استفسار کیا کہ اہم کیس کی تفتیش چل رہی ہے ٹرانسفر کیسے ہو سکتا ہے،ایف آئی اے نے جواب میں بتایا کہ ٹرانسفر معمول کی بات ہے، جج نے سوال کیا کہ میں نے یہاں دستخط کس لیے کرائے تھے۔

اس موقع پر سیشن عدالت نے جہانگیر ترین کے خلاف کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.