پاکستان

فواد چوہدری آئی ایم ایف کےمتعلق شہبازشریف اوربلاول کےبیانات پربول پڑے

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اوربلاول بھٹوکےآئی ایم ایف پربیانات حیرت انگیزہیں

فواد چوہدری آئی ایم ایف کےمتعلق شہبازشریف اوربلاول کےبیانات پربول پڑے،شہبازشریف اوربلاول کےآئی ایم ایف پربیان حیرت انگیزہے،شرمندگی سےبچنےکےلئےبات سےپہلےاپنےریکارڈ دیکھ لیا کریں۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اوربلاول بھٹوکےآئی ایم ایف پربیانات حیرت انگیزہیں،پاکستان آج تک آئی ایم ایف سے 13 ارب 79 کروڑڈالرکا قرضہ لیا،جس میں سےپیپلزپارٹی نے 47 فیصد اورمسلم لیگ (ن) نے 35 فیصد قرضےلئے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کی جانب سے لئے گئے مجموعی قرضے میں سے تمام حکومتوں نے مل کر 18 فیصد اور پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 82 فیصد قرضے لئے، میرا مشورہ ہے کہ بلاول بھٹو اور شہبازشریف بات کرنے سے پہلے اپنے ریکارڈ دیکھ لیا کریں تا کہ شرمندگی سے بچ سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.