پاکستان

قومی سیاست میں نوازشریف کا کردار؟سابق وزیراعظم نےاندرکی بات بتادی

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی اوراے این پی نے پی ڈی ایم کوچھوڑدیا

قومی سیاست میں نوازشریف کا کردار؟سابق وزیراعظم نےاندرکی بات بتادی،کھوج نیوز کے مطابق مسلم لیگ نون کےرہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی اوراے این پی نے پی ڈی ایم کوچھوڑدیا ہے،ان کےراستےاب علیحدہ ہیں۔ کراچی کی احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سےبات کرتےہوئےشاہد خاقان عباسی نےکہا کہ میں نے کسی کونہیں کہا کہ پی ڈی ایم سےاستعفیٰ دوں گا، آج بھی ملکی سیاست کامحورنوازشریف ہیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کےفیصلوں پرعمل اوردفاع کرنا میرا کام ہے۔

شاہد خاقان نےحکومت پرتنقید کرتےہوئےکہا کہ گروتھ کی الٹی سیدھی باتیں کرنےسےملک نہیں چلےگا،ملک آئین اورقانون کی بالادستی سے چلتا ہے، جھوٹ بولنے سےملک ترقی نہیں کرسکتا۔ انہوں نےکہا کہ ڈاکےڈالنےوالےآج پرائیویٹ جہازوں میں باہرجا رہےہیں اورملک کی خدمت کرنےوالےعدالتوں کے چکرلگا رہےہیں۔

سابق وزیراعظم نےکہا کہ ہم عدالتوں کے چکرلگالیں گےلیکن کیا اس سےملک آگےبڑھ پائےگا؟کیا ہماری خارجہ پالیسی آزاد ہے؟کیا ہمارا ملک آزاد کہلا سکتا ہے؟ انہوں نےکہا کہ پارلیمان میں جذبات کی بات ہوتی ہے،قومی اسمبلی اورسینیٹ میں اپوزیشن کام کررہی ہے، اس حکومت کاکوئی معاشی قدم ایسا نہیں جوملک کوبہتری دے سکے،جی ڈی پی آج 2018 ءسےکم ہے۔ شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ نون لیگ نے صحافیوں پرحملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.