پاکستان

حامد میرکی چھٹی،خاتون صحافی میدان میں آگئیں

عاصمہ شیرازی نےلکھا کہ اگرحامد میر کےنیوزپرپروگرام کرنےپرپابندی لگائی گئی تو الفاظ جوانہوں نےکہے، وہ گونجتےرہیں گے

حامد میرکی چھٹی،خاتون صحافی میدان میں آگئیں، سینئرصحافی حامد میرپرجیوپراپنا پروگرام کپیٹل ٹاک کرنےپرپابندی لگنےکےبعد خاتون صحافی عاصمہ شیرازی بھی میدان میں آگئیں اورکہا کہ جیوکی انتظامیہ کواپنی پوزیشن لازمی کلیئرکرنی چاہیے ۔ ٹوئٹرپرعاصمہ شیرازی نےلکھا کہ اگرحامد میرآف ایئریا جیونیوزپرپروگرام کرنے پر پابندی لگائی گئی تو الفاظ جوانہوں نےکہے، وہ گونجتےرہیں گےاورطاقتوراسٹیبلشمنٹ اورحکومت کی طرف مزید انگلیاں اٹھیں گی اورپاکستان کے صحافی حامد میرکےساتھ کھڑے ہیں۔

یادرہے کہ جنگ گروپ سے تعلق رکھنے والے صحافی وسیم عباسی نے حامد میر پر پابندی کی اطلاع دی تھی جس پر حامد میر نے کہا کہ ان کے لیے یہ نیا نہیں، وہ نتائج کے لیے تیار ہیں اور اب ان کی فیملی کو بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.