پاکستان

حامد میرکی چھٹی،صحافتی تنظیمیں بھی میدان میں کود پڑیں

حکومت کی جانب سے اظہار رائے کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ کے دعوؤں کی تردید کرتی ہے

حامد میرکی چھٹی،صحافتی تنظیمیں بھی میدان میں کود پڑیں،انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اورپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نےجیونیوزکے اینکراورصحافی حامد میر کو اپنے ہی شو کیپیٹل ٹاک سے ‘آف ایئر’ کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اظہار رائے کی آزادی پرایک حملہ قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں صحافتی تنظیم پی ایف یو جے کا کہنا تھا کہ ‘اس طرح کی پابندی حکومت کی جانب سے اظہار رائے کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ کے دعوؤں کی تردید کرتی ہے۔‘

پی ایف یو جے کے شہزادہ ذولفقار اورسیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے سوال اٹھایا کہ جمعے کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے حامد میر کی تقریر ‘جس میں انھوں نے صحافی اسد طور پر حملے کے بعد غیر جمہوری طاقتوں کی مذمت کی، کے 72 گھنٹوں بعد ایسا کیا ہوا کہ جیو انتظامیہ نے یہ فیصلہ کر لیا۔۔۔ ہم جاننا چاہیں گے کہ یہ چینل کا اپنا فیصلہ ہے یا حکومت و اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ کا نتیجہ۔’

پاکستان کے سینیئر صحافی اور نجی چینل جیو نیوز پر دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے پروگرام کرنے والے حامد میر پیر سے اپنے شو کیپیٹل ٹاک کی میزبانی نہیں کریں گے۔ کسی حکومتی اہلکار کی جانب سے تاحال اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعے کی شام کو صحافی اور یوٹیوب ولاگر اسد طور پر تین نامعلوم افراد کی جانب سے ان کے گھر میں گھس کر تشدد کے بعد ان کی حمایت میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حامد میر نے ریاستی اداروں کو تنبیہ کی تھی کہ آئندہ کسی صحافی پر ایسے تشدد نہیں ہونا چاہیے ورنہ وہ ‘گھر کی باتیں بتانے پر مجبور ہوں گے۔’

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.