پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چوہدری نثار علی خان کو پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف نا اٹھانے پر فارغ کیوں نا کیا جا سکا؟ اسحاق ڈار سینیٹر کیسے بن گئے؟ حیران کن دعویٰ

بیک ڈور رابطے، بھینو تے بھراؤ، چوہدریو، نمبردارو ملک خطرے میں،ملک بحران میں، عوام پس گئے، کہیں 71 کا سانحہ دوبارہ نہ ہوجائے

چوہدری نثار علی خان کو پنجاب اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف نا اٹھانے پر فارغ کیوں نا کیا جا سکا؟ اسحاق ڈار سینیٹر کیسے بن گئے؟ حیران کن دعویٰ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کی طرف سے حیران کن دعویٰ کیا گیا ہے کہ مضحکہ خیز نظام سے یاد آیا، دوسال 10ماہ بعد چوہدری نثار نے ممبر پنجاب اسمبلی کاحلف اٹھا لیا، مطلب وہ دو سال 10ماہ پہلے ایم پی اے منتخب ہوئے اور گھر بیٹھے رہے، کیوں، پتا نہیں، سیٹ کیوں نہیں چھوڑی،پتا نہیں، بے چارہ قانون بھی ایسا بے بس کہ نہ چوہدری صاحب کو اسمبلی بلاسکا نہ فارغ کرسکا، مضحکہ خیز نظام سے یاد آیا کہ اسحق ڈار عدالتی مفرور اور لندن میں مگر سینیٹر منتخب ہو گئے، ایوان بالا کے رکن، چشم بددور، یہاں بھی بے چارہ قانون ایسا بے بس کہ چپ چاپ منہ تک رہا، مضحکہ خیز نظام سے ہی یاد آیا، خیر سے شہباز شریف کا پھر سے مفاہمت مشن شروع ہوچکا، نواز شریف کی مزاحمت ایک بار پھر ریسٹ پر، رائے ونڈ محل میں ایک سوئچ لگا ہوا، یہ آن آف سوئچ نہیں،یہ انقلابی، مفاہمتی سوئچ، بٹن دباو تو نواز شریف میدان میں، سویلین بالادستی، جمہوریت کی بالادستی،ووٹ کو عزت دو کی کیسٹ چل پڑے، مطلب وہی گھسی پٹی تقریریں، وہی گھسی پٹی باتیں، بٹن دباؤ تو نواز شریف چپ، مفاہمت شروع، شہباز کی پروازیں شروع، راتوں کی ملاقاتیں، بیک ڈور رابطے، بھینو تے بھراؤ، چوہدریو، نمبردارو ملک خطرے میں،ملک بحران میں، عوام پس گئے، کہیں 71 کا سانحہ دوبارہ نہ ہوجائے، آئیے مل بیٹھیں، نظام چلانے،ملک وقوم کیلئے آئیے میثاق معیشت کر لیں، آئیے میثاق جمہوریت کرلیں،ہمیں کچھ نہیں چاہئے، آئیے پاکستان کی خاطر اکٹھے ہو جائیں، اس با ر شہباز شریف نے جب کہا کہ ملکی مفاد کی خاطر لند ن جاکر نواز شریف کے پاوں بھی پکڑنے پڑے تو پکڑوں گاتو یقین جانیے یہ سن کر آنکھوں میں آنسو آ گئے، وہ تو خدا کا شکر کہ پچھلی تین دہائیوں سے مزاحمت، مفاہمت کے کھیل تماشے دیکھتے سنتے رہے، میثاق جمہوریت،میثاق معیشت،میثاق عوام،میثاق پاکستان جیسے سب ڈرامے بھگت چکے، ورنہ اس پاوں پڑنے پرتو نجانے دل کتنے عرصے تک رنجیدہ رہتا، نجانے کب تک آنسو بہتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.