پاکستان

ہمارے ساتھ سیاست نا کی جائے ورنہ نتائج کی ذمہ دار ……………………؟ پی ٹی آئی کے باغی رہنماء جہانگیر ترین نے دبے لفظوں میں حکومت کو للکار دیا

قیاس آرائیاں ہیں کہ علی ظفر نے زبانی رپورٹ دے دی ہے اور یہ قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ رپورٹ میرے لیے مثبت ہے: جہانگیر ترین

ہمارے ساتھ سیاست نا کی جائے ورنہ نتائج کی ذمہ دار ……………………؟ پی ٹی آئی کے باغی رہنماء جہانگیر ترین نے دبے لفظوں میں حکومت کو للکار دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو تفتیش کے لیے مقرر کیا تھا۔انہوں نے بہت محنت کر کے تفتیش کو مکمل کر لیا۔امید تھی رپورٹ منظر عام پر آ جائے گی لیکن آج مئی کا آخری دن بھی آ گیا مگر رپورٹ منظر عام پر نہیں آئی،انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیاں ہیں کہ علی ظفر نے زبانی رپورٹ دے دی ہے اور یہ قیاس آرائیاں بھی ہیں کہ رپورٹ میرے لیے مثبت ہے۔

عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا بہت دن گزر گئے اب انصاف مل جانا چاہیے۔ہمارے ساتھ سیاست نہ کی جائے بلکہ انصاف دیا جائے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے جو کہا کہ وہ بات منظر عام پر آنی چاہیے۔ہمیں کچھ ایسی باتیں معلوم ہیں جو میڈیا کو نہیں بتا سکتے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان پر مقدمہ ہوا اس سے بات بگڑی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.