پاکستان

کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر حملے؛ 4 اہلکار شہید

کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر حملوں میں 4 اہلکار شہید ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی فائرنگ میں 4 سے 5 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں نے کوئٹہ میں پیر اسماعیل کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 سے 5 دہشتگردہلاک اور 7 سے 8 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربت میں دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا جس میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.