پاکستان

آزاد کشمیر کے الیکشن چوری،سابق وزیراعظم نے سوال اُٹھا دیا

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی جا رہی ہے

آزاد کشمیر کے الیکشن چوری،سابق وزیراعظم نے سوال اُٹھا دیا، مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے آزاد کشمیر کے الیکشن 2 ماہ سے ملتوی کرنے کا کہا ہے، این سی او سی کا الیکشن سے کیا تعلق ہے؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی الیکشن میں تاخیر کی بات کر رہا ہے، کیا یہ آئینی ہے؟ ایس او پیز پر بہت آسانی سے عمل درآمد ہو سکتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے سوال اٹھایا کہ کیا ملک کے دیگر علاقوں میں الیکشن نہیں ہوئے؟ آزاد کشمیر کے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن چوری ہوا، برداشت پورا ملک کر رہا ہے، الیکشن عوام کی مرضی کے مطابق ہونے دیں۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ کشمیر پر ہمارا مؤقف کمزور ہوا تو تلافی کون کرے گا؟ جب بھی اخلاقی قدروں کو توڑتے ہیں تو پھر آپ کا مؤقف کمزور ہو جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں الیکشن وقت پر ہوں، اس الیکشن سے متعلق این سی او سی کا خط مسترد کرتے ہیں، مسلم لیگ نون کی سیاست اصولوں پر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.