پاکستان

نون لیگی رہنما اپوزیشن میں آتےہی کنگال

مسلم لیگ ن کےکئی رہنما اپوزیشن چیمبرچلانےکےسلسلےمیں پارٹی کےڈیفالٹرنکلے

حکومت میں رہ کرشاہ خرچیاں کرنےوالےلیگی رہنما اپوزیشن میں آتےہی کنگال ہوگئے۔ کھوج نیوزکےمطابق مسلم لیگ ن کےکئی رہنما اپوزیشن چیمبرچلانےکےسلسلےمیں پارٹی کےڈیفالٹرنکلے۔ میڈیا رپورٹ کےمطابق مسلم لیگ ن کےرہنما رانا مشہود احمد خان،باؤاخترعلی، سہیل شوکت بٹ،عظمی زعیم قادری اورسمیرا کومل سمیت متعدد رہنما اپوزیشن چیمبرکے ڈیفالٹر،پارٹی فنڈ پانچ ہزارروپےطویل عرصہ سے جمع نہیں کروایا۔

ذرائع کےمطابق مسلم لیگ ن کے 20 سےزائد ارکان اسمبلی مہینےکےپانچ ہزارروپےدینےسےبھی گریزاں ہیں۔ جن میں سہیل شوکت بٹ، لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان اورباؤاخترعلی نےبھی اپوزیشن چیمبرمیں پیسےجمع نہیں کروائےجبکہ خواتین کی مخصوص نشست پرمسلم لیگ ن کی ایم پی اے عظمی زعیم قادری،سمیرا کومل اورنغمہ مشتاق کی جانب سےبھی پارٹی کوپیسےجمع نہیں کروائےگئے۔

ذرائع کےمطابق پی پی 77 سےلیاقت علی خان،پی پی 109 سےظفراقبال،قصورکےایم پی اے نعیم صفدرانصاری، پی پی 182 سےمحمد الیاس خان،پی پی 168 سےعلی عباس جبکہ پی پی 195 سےکاشف علی چشتی بھی ہرمہینے 5 ہزارروپےدینےسےگریزاں ہیں۔ پی پی 208 سےرانا بابرحسین عابد،پی پی 210 سےچودھری عطاء الرحمان،پی پی 221 سےرانا اعجازاحمد نون نےبھی پارٹی کوفنڈ جمع نہیں کروائے۔

پی پی 227 سےصدیق خان بلوچ بھی اپوزیشن چیمبرکےڈیفالٹرہیں اورپی پی 239 سےرانا عبدالرؤف جبکہ پی پی 241 سےکاشف محمود بھی ہرمہینےفنڈزجمع کروانےسےگریزاں ہیں۔ جبکہ اسی طرح پی پی 242 سےزاہد اکرم جبکہ ہارون آباد سےچودھری مظہراقبال، پی پی 260 سےمحمد ارشد جاوید جبکہ پی پی 269 سےسرداراظہرعباس کی جانب سےبھی پیسےجمع نہیں کروائےگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.