پاکستان

شوکت ترین کی وزارت خزانہ کی کُرسی کو خطرات لاحق

لاہورہائیکورٹ نے شوکت ترین کوعہدے سےہٹانےکےلیےدائردرخواست کےقابل سماعت ہونےسےمتعلق مزید دلائل طلب کر لیے

شوکت ترین کی وزارت خزانہ کی کُرسی کو خطرات لاحق،لاہورہائیکورٹ نےوفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کوعہدے سےہٹانےکےلیےدائردرخواست کےقابل سماعت ہونےسےمتعلق مزید دلائل طلب کر لیے۔ تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ کےجج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نےفرید عادل ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سےڈپٹی اٹارنی جنرل آفتاب پیش ہوئے،انہوں نےدرخواست کےقابل سماعت ہونےکےمتعلق اعتراض اُٹھایا اورمؤقف اختیارکیا کہ شوکت ترین کوآئین کےآرٹیکل 91 کی ذیلی دفعہ 9 کےتحت صدرمملکت نےتعینات کیا ،صدروزیراعظم کی سفارش پرغیرمنتخب شخص کو 6 ماہ کےلیےوفاقی وزیرتعینات کرسکتےہیں، عہدے کی میعاد اکتوبرمیں مکمل ہورہی ہے،درخواست قبل ازوقت دائرکی گئی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ درخواستگزارفرید عادل کی جانب سےوفاقی حکومت، وزارت قانون اورشوکت ترین کوفریق بنایا گیا اور درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ شوکت ترین کی تعیناتی کےمعاملےپرملک میں پہلےکوئی مثال موجود نہیں،بھارتی عدالتوں نےایسی صورتحال پرفیصلےدے رکھےہیں تاہم پاکستان اوربھارت کےآئین کی شرائط مختلف ہیں، آئین پاکستان کسی بھی غیر منتخب شخص کو وفاقی وزیر بنانے کی اجازت نہیں دیتا، عوام کے ووٹوں سے منتخب شخص کو ہی وزیر خزانہ تعینات کیا جاسکتا ہے۔

درخواستگزار کی جانب سے عدالت سے شوکت ترین کی تقرری کالعدم قرار دینے، بطور وزیر خزانہ کام کرنے سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا بھی کی گئی ۔ عدالت نے آئندہ تاریخ پر درخواست کے قابل سماعتہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لیے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.