پاکستان

ہمارے پاس لڑائی کے سوا کوئی چوائس نہیں، ہمیں مفاہمت کی طرف جانا ہوگا ورنہ؟ صحافی سہیل وڑائچ نے نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان بات چیت کی کہانی کھول دی

برف وہاں سے پگھلنی چاہیے ساری زیادتیاں اس طرف سے ہوئی مداوا بھی ادھر سے ہی ہونا چاہیے، وہ کب پھول لیکر آئے ہیں جو ہم نے قبول نہیں کئے

ہمارے پاس لڑائی کے سوا کوئی چوائس نہیں، ہمیں مفاہمت کی طرف جانا ہوگا ورنہ؟ صحافی سہیل وڑائچ نے نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان بات چیت کی کہانی کھول دی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ نواز:ہمارے پاس لڑنے کے علاوہ چوائس نہیں ہے، ہم اگر مزاحمت بھی نہیں کریں گے تو ہمارا وجود ہی ختم ہو جائے گا، مزاحمت کرینگے تو ہماری کوئی حیثیت ہو گی اور تب ہی کوئی ہم سے بات کرے گا۔ مزاحمت ہی کی پالیسی کی وجہ سے پنجاب میں ابھی تک ہمارا ووٹ بینک قائم ہے اور اسی وجہ سے ہم ضمنی انتخابات جیت رہے ہیں۔ شہباز:اگر ملک نے آگے جانا ہے تو ہمارے اور مقتدرہ کے درمیان حائل خلیج کو پر ہونا چاہئے عمران خان کے اب صرف دو سال باقی ہیں آئندہ انتخابات کی بازی لگنے و الی ہے ہمیں اس کے لئے فیئر چانس ملنا چاہئے اور یہ تبھی ممکن ہے اگر مقتدرہ اور ہمارے تعلقات بہتر ہوں۔

نواز:شہباز!دیکھو برف وہاں سے پگھلنی چاہئے ساری زیادتیاں اس طرف سے ہوئی ہیں مداوا بھی ادھر سے ہی ہونا چاہئے وہ کب پھول لیکر آئے ہیں جو ہم نے قبول نہیں کئے وہ تو ہمیں کانٹے اور ہتھکڑیاں ہی روانہ کرتے رہے ہیں۔ شہباز:تالی دو ہاتھوں سے ہی بجتی ہے ہمیں تو اپنے ہاتھ کی پیشکش کرنی چاہئے اس سے مقتدرہ کے پاس متبادل چوائس آ جائیگی فی الحال مقتدرہ کو متبادل کا مسئلہ ہے۔ نہ ن لیگ قابل قبول ہے تو نہ پیپلز پارٹی، ایسے میں ہمیں بند راستوں کوکھولنا چاہئے۔ نواز:شہباز تم ہمیشہ سے مصالحت کی بات کرتے ہو۔ یہ تمہارا یکطرفہ ایجنڈا ہے یا اس کی کسی کونے سے حمایت بھی ہے، کھل کر بتاؤ کیا اسٹیبلشمنٹ بھی تمہارے فارمولے کی حامی ہے۔ شہباز:ابھی تو یہ میرا ہی فارمولا ہے لیکن مجھے اعتماد ہے کہ بالآخر ملکی مسائل کا حل یہی فارمولا بنے گا ابھی اگر اسٹیبلشمنٹ حمایت نہیں بھی کر رہی تو آنے والے دنوں میں اسے اس فارمولے کی ضرورت پڑے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.