پاکستان

وزیراعظم عمران خان کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

پاک فوج کا سامنا جب بھی دشمن سے ہوا اس نے ایسے نتائج دکھائے جن کا کوئی موازنہ ممکن نہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اور سٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔پاکستانی فوج نے دشمنوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کا سامنا جب بھی دشمن سے ہوا اس نے ایسے نتائج دکھائے جن کا کوئی موازنہ ممکن نہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج نے پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی وجہ سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.