پاکستان

استنبول میں پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ، ترک حکام نے بڑی خوشخبری سنا دی

ائیرپورٹ پر پی سی آرٹیسٹ کے منفی آنے پر مسافروں کوترکی میں داخلے کی اجازت ہوگی: ترجمان دفتر خارجہ

استنبول میں پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ، ترک حکام نے بڑی خوشخبری سنا تے ہوئے پی سی آر ٹیسٹ کے منفی آنے پر مسافروں کو ترکی میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انقرہ میں پاکستانی سفارتخانہ ترک حکام سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد پاکستانی استنبول میں پھنس گئے تھے جبکہ ان پاکستانی مسافروں نے قواعد و ضوابط کیاعلان سے قبل اپنا سفر شروع کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق سفارتخانے کی درخواست پر ترک حکام نے ایک دن کی چھوٹ یکم جون 2021 کیلئے منظورکرلی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر پی سی آرٹیسٹ کے منفی آنے پر مسافروں کوترکی میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ انقرہ میں پاکستانی سفارتخانہ اوراستنبول میں قونصل جنرل پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ قونصلیٹ جنرل کی ایک ٹیم بھی پاکستانی شہریوں کی ضروری مدد کیلئے استنبول ہوائی اڈے پر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.