پاکستان

فیض احمد فیض کے نام سے مسافر ٹرین کا افتتاح

 پاکستان ریلوے نے فیض احمد فیض کے نام سے نئی مسافر ٹرین کا افتتاح کردیا۔

لاہور ریلوے اسٹیشن پر فیض احمد فیض ٹرین کا افتتاح ڈی ایس ریلوے ناصر خلیلی نے کیا۔ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرین 7 اکانومی کلاس کوچزپر مشتمل ہوگی۔

پاکستان ریلوے کے مطابق یہ ٹرین لاہور اورنارووال کے درمیان چلائی جائے گی جو روزانہ شام سوا 7 بجے لاہور سے چل کررات 9 بج کر 40 منٹ پرنارووال پہنچا کرے گی، نارووال سے ٹرین صبح ساڑھے 5 بجے روانہ ہوگی اور7 بج کر 55 منٹ پرلاہور پہنچا کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.