پاکستان

حکومت نے شہباز شریف کے خلاف اپیل واپس لے لی

حکومت نے شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کے خلاف اپیل واپس لے لی۔

شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حکومت کی اپیل واپس لینے پر سماعت نمٹا دی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید اور لاہورہائی کورٹ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کی جانب سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست داخل ہوئی۔ جمعہ کو عدالت میں چائے کا وقفہ نہیں ہوتا۔جسٹس سجاد علی شاہ نے شہباز شریف کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ کے مؤکل اب بھی بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ فوجداری مقدمات میں ملزم کی نقل حرکت کو کیسے محدود کیا جا سکتا ہے؟ لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی حکومت کا مؤقف سنا گیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائی کورٹ میں اٹارنی جنرل دفتر کو جواب جمع کرانے کا وقت نہیں دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.