پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ہمارے معاشرے میں خواتین کی تربیت ایسی کیوں کی جاتی ہے کہ شادی کے بعد بچے پیدا کرنا ہی سب سے اہم کام سمجھا جاتا ہے، المناک سچائی بے نقاب

ایسی بے شمار خواتین موجود ہیں جن کی شادی اور بچہ ہونے پر تو مبارکبادوں کے ڈھیر لگا دیے جاتے ہیں لیکن ان کی کامیابیوں پر کچھ نہیں کہا جاتا

ہمارے معاشرے میں خواتین کی تربیت ایسی کیوں کی جاتی ہے کہ شادی کے بعد بچے پیدا کرنا ہی سب سے اہم کام سمجھا جاتا ہے، المناک سچائی بے نقاب ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میرے لیے میری زندگی کی سب سے بڑی کامیابی بی بی سی میں نوکری حاصل کرنا تھا جب تقریبا تین برس قبل مجھے بی بی سی کے دفتر سے میری ملازمت کے بارے میں اطلاع دی گئی تو میں خوشی کے عالم میں سب کو فون کر کے اس بارے میں آگاہ کر رہی تھی لیکن میری یہ ساری خوشی کچھ ہی لمحوں میں اس وقت خاک میں مل گئی جب میری ایک انتہائی قریبی عزیزہ نے مجھے مبارکباد دینے کے فورا بعد ہی کہا کہ چلو اب اچھے سے لڑکے سے تمہاری شادی بھی ہو جائے تو مزہ آ جائے۔

یہ ایک جملہ میری ساری خوشی پر حاوی آگیا اور میں یہ سوچنے پر مجبور ہوئی کہ شاید کسی عورت کی اصل کامیابی اس کا کرئیر، اس کی پیشہ ورانہ کامیابیاں یا اعلی تعلیم نہیں بلکہ اس کی کامیاب ازدواجی زندگی ہے۔ مجھے اس لمحے یہ بھی محسوس ہوا کہ پاکستانی معاشرے میں کسی عورت کو صرف اسی وقت مبارکباد وصول کرنے کا حقدار سمجھا جاتی ہے جب وہ شادی یا بچہ پیدا کرے لیکن ایسا صرف میرے ساتھ ہی نہیں ہوا بلکہ میرے ارد گرد ایسی بے شمار خواتین موجود ہیں جن کی شادی اور بچہ ہونے پر تو مبارکبادوں کے ڈھیر لگا دیے جاتے ہیں لیکن ان کے کرئیر کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار نہیں کیا جاتا۔

سنہ 2019 کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں صرف 22 فیصد خواتین ہی گھروں سے باہر جا کر ملازمت کرتی ہیں اور اس کم شرح کی کئی وجوہات ہیں۔ ان میں سے ایک وجہ خواتین پر جلد از جلد شادی اور بچے کے لیے دبا بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان جیسے قدامت پسند معاشرے میں خواتین کی کامیابی کو صرف ان کی ازدواجی زندگی اور بچوں سے ہی مشروط کیا جاتا ہے اور پیشہ ورانہ کامیابیوں پر ان کی حوصلہ افزائی کم ہی کی جاتی ہے۔ میں نے اپنے اپنے شعبوں میں کامیاب چند خواتین سے بات کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پاکستان میں پیشہ ور خواتین کی حوصلہ افزائی کیوں نہیں کی جاتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.